سورۃ 16 النحل (شہد کی مکھی), آیت 31
-
جَنَّاتُ عَدْنٍ يَدْخُلُونَهَا تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ ۖ لَهُمْ فِيهَا مَا يَشَاءُونَ ۚ كَذَٰلِكَ يَجْزِي اللَّهُ الْمُتَّقِينَ
لفظ کا ترجمہ
- جَنَّٰتُ
- باغات
- عَدْنٍ
- ہمیشہ کے
- يَدْخُلُونَهَا
- وہ داخل ہوں گے ان میں
- تَجْرِى
- بہتی ہوں گی
- مِن
- سے
- تَحْتِهَا
- ان کے نیچے
- ٱلْأَنْهَٰرُ
- نہریں
- لَهُمْ
- ان کے لیے
- فِيهَا
- اس میں ہوگا
- مَا
- جو
- يَشَآءُونَ
- وہ چاہیں گے
- كَذَٰلِكَ
- اسی طرح
- يَجْزِى
- بدلہ دے گا
- ٱللَّهُ
- اللہ
- ٱلْمُتَّقِينَ
- تقوی والوں کو
ہمیشگی والے باغات جہاں وه جائیں گے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں، جو کچھ یہ طلب کریں گے وہاں ان کے لیے موجود ہوگا۔ پرہیز گاروں کو اللہ تعالیٰ اسی طرح بدلے عطا فرماتا ہے.
16:31
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی