سورۃ 10 يونس, آیت 24
-
إِنَّمَا مَثَلُ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا كَمَاءٍ أَنْزَلْنَاهُ مِنَ السَّمَاءِ فَاخْتَلَطَ بِهِ نَبَاتُ الْأَرْضِ مِمَّا يَأْكُلُ النَّاسُ وَالْأَنْعَامُ حَتَّىٰ إِذَا أَخَذَتِ الْأَرْضُ زُخْرُفَهَا وَازَّيَّنَتْ وَظَنَّ أَهْلُهَا أَنَّهُمْ قَادِرُونَ عَلَيْهَا أَتَاهَا أَمْرُنَا لَيْلًا أَوْ نَهَارًا فَجَعَلْنَاهَا حَصِيدًا كَأَنْ لَمْ تَغْنَ بِالْأَمْسِ ۚ كَذَٰلِكَ نُفَصِّلُ الْآيَاتِ لِقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ
لفظ کا ترجمہ
- إِنَّمَا
- بیشک
- مَثَلُ
- مثال
- ٱلْحَيَوٰةِ
- زندگی کی
- ٱلدُّنْيَا
- دنیا کی
- كَمَآءٍ
- پانی کی طرح ہے
- أَنزَلْنَٰهُ
- اتارا ہم نے اس کو
- مِنَ
- سے
- ٱلسَّمَآءِ
- آسمان
- فَٱخْتَلَطَ
- پھر خلط ملط ہوگئی (گھنی ہوگئی)
- بِهِۦ
- اس کے ذریعے
- نَبَاتُ
- نباتات
- ٱلْأَرْضِ
- زمین کی
- مِمَّا
- اس میں سے جو
- يَأْكُلُ
- کھاتے ہیں
- ٱلنَّاسُ
- لوگ
- وَٱلْأَنْعَٰمُ
- اور جانور (مویشی)
- حَتَّىٰٓ
- یہاں تک کہ
- إِذَآ
- جب
- أَخَذَتِ
- لے لیا۔ پکڑ لیا
- ٱلْأَرْضُ
- زمین نے
- زُخْرُفَهَا
- کمال حسن اپنا
- وَٱزَّيَّنَتْ
- اور خوبصورت ہوگئی
- وَظَنَّ
- اور سمجھ لیا
- أَهْلُهَآ
- اس کے رہنے والوں نے
- أَنَّهُمْ
- بیشک وہ
- قَٰدِرُونَ
- قادر ہیں
- عَلَيْهَآ
- اس پر
- أَتَىٰهَآ
- آگیا اس پر
- أَمْرُنَا
- حکم ہمارا
- لَيْلًا
- رات کو
- أَوْ
- یا
- نَهَارًا
- دن کو
- فَجَعَلْنَٰهَا
- تو کردیا ہم نے اس کو
- حَصِيدًا
- کٹی ہوئی
- كَأَن
- گویا کہ
- لَّمْ
- نہیں
- تَغْنَ
- آباد ہوئی تھی
- بِٱلْأَمْسِ
- کل
- كَذَٰلِكَ
- اسی طرح
- نُفَصِّلُ
- ہم کھول کے بیان کرتے ہیں
- ٱلْءَايَٰتِ
- آیات
- لِقَوْمٍ
- اس قوم کے لیے
- يَتَفَكَّرُونَ
- جو غور و فکر کرتی ہے
پس دنیاوی زندگی کی حالت تو ایسی ہے جیسے ہم نے آسمان سے پانی برسایا پھر اس سے زمین کی نباتات، جن کو آدمی اور چوپائے کھاتے ہیں، خوب گنجان ہوکر نکلی۔ یہاں تک کہ جب وه زمین اپنی رونق کا پورا حصہ لے چکی اور اس کی خوب زیبائش ہوگئی اور اس کے مالکوں نے سمجھ لیا کہ اب ہم اس پر بالکل قابض ہوچکے تو دن میں یا رات میں اس پر ہماری طرف سے کوئی حکم (عذاب) آپڑا سو ہم نے اس کو ایسا صاف کردیا کہ گویا کل وه موجود ہی نہ تھی۔ ہم اسی طرح آیات کو صاف صاف بیان کرتے ہیں ایسے لوگوں کے لیے جو سوچتے ہیں.
10:24
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی