سورۃ 26 الشعراء (اشعار), آیت 161 – 166

  1. إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ لُوطٌ أَلَا تَتَّقُونَ

    ان سے ان کے بھائی لوط (علیہ السلام) نے کہا کیا تم اللہ کا خوف نہیں رکھتے؟

    26:161
  2. إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ

    میں تمہاری طرف امانت دار رسول ہوں.

    26:162
  3. فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ

    پس تم اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو.

    26:163
  4. وَمَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ الْعَالَمِينَ

    میں تم سے اس پر کوئی بدلہ نہیں مانگتا میرا اجر تو صرف اللہ تعالیٰ پر ہے جو تمام جہان کا رب ہے.

    26:164
  5. أَتَأْتُونَ الذُّكْرَانَ مِنَ الْعَالَمِينَ

    کیا تم جہان والوں میں سے مردوں کے ساتھ شہوت رانی کرتے ہو.

    26:165
  6. وَتَذَرُونَ مَا خَلَقَ لَكُمْ رَبُّكُمْ مِنْ أَزْوَاجِكُمْ ۚ بَلْ أَنْتُمْ قَوْمٌ عَادُونَ

    اور تمہاری جن عورتوں کو اللہ تعالیٰ نے تمہارا جوڑا بنایا ہے ان کو چھوڑ دیتے ہو ، بلکہ تم ہو ہی حد سے گزر جانے والے.

    26:166

ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی